ٹریفک پولیس نے مانسہرہ میں سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا

پیر 27 مارچ 2017 22:38

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) مانسہرہ میں ٹریفک پولیس نے امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کیلئے سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

گاڑیوں پر سیاہ پیپر لگانے والے تاجروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جو ڈیکوریشن کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور چھوٹی بڑی گاڑیوں میں بطور ڈیکوریشن سیاہ پیپر لگا کر قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے سیاہ شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع ہے، لاری اڈہ میں پولیس آپریشن میں مصروف ہے کیونکہ جرائم کے پس پردہ سیاس شیشے والی گاڑیاں ہی متحرک رہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :