غلام حسین پولیس تشدد کیس کی انکوائری آخری مراحل میں داخل ہو گئی

پیر 27 مارچ 2017 22:38

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) غلام حسین پولیس تشدد کیس کی انکوائری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے، دونوں نوجوانوں کو مبینہ ملی بھگت کے بعد ڈکیتی کی فرضی واردات میں ملوث کر کے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مک مکا نہ ہونے پر تشدد کر کے ایک کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ دوسرا معذور ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں انکوائری کمیٹی کے ممبر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دونوں نوجوانوں کو مقدمہ میں ملوث کرنے اور تشدد سے متعلق انکوائری مکمل کر لی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرقان اور غلام حسین کو پولیس گردی کا نشانہ بنانے والے شعبہ تفتیش کے علی اکبر کانسٹیبل، فرید اور سجاد احمد کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی ابھی تک فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاہم چار پولیس افسران سمیت دو سویلین کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :