ْدیہاتی لڑکیاں بھی تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کر سکتی ہیں، ممبر ضلع کونسل حنا خان

پیر 27 مارچ 2017 22:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) ممبر ضلع کونسل حنا خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے لڑکیوں کا تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے، دیہاتوں کی لڑکیاں بھی تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کر سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈ روز اسلامک سکول صوابی میرا میں سالانہ یوم والدین تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے دیہاتوں میں تعلیم کی سہولتیں مہیا کر کے جہاد کر رہے ہیں، شہر کی طرح دیہات کی لڑکیاں بھی تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا ان کی خواہش ہے کہ خواتین ملک کی ترقی کیلئے تعلیم حاصل کر کے مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں، خواتین کو تعلیم کی سہولتیں مہیا کرنا حکومت کا فرض ہے، میرا مشن ہے کہ میرے ملک کی خواتین تعلیم یافتہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد صوابی میرا میں خواتین کیلئے ووکیشنل سنٹر قائم کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبر اقبال بیگم، ڈسٹرکٹ ممبر خالدہ یونس، ڈسٹرکٹ ممبر خدیجہ بانو اور لیڈی کونسلر ویلج کونسل علی خان حنیفہ جدون بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :