تربیلا ڈیم چوتھے توسیعی منصوبہ پر کام تیزی سے جاری، پہلا یونٹ اس سال بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا

پیر 27 مارچ 2017 22:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبہ پر تیزی سے کا جاری ہے، منصوبہ کا پہلا یونٹ اس سال بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا، منصوبہ کی تکمیل سے نیشنل گرڈ میں 1410 میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کے ذرائع نے بتایا کہ منصوبہ کو جلد سے جلد مکمل کرنے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے، منصوبہ کے سول ورکس کا کام 77.8 فیصد تک مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ الیکٹرک ورکس کا کام 86.7 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 470/470 میگاواٹ کے تین یونٹ نصب کئے جا رہے ہیں، منصوبہ کا یونٹ نمبر17 اس سال بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا جبکہ دیگر دو پیداواری یونٹ اگلے سال بجلی کی پیداوار شروع کر دیں گے جس کے بعد تربیلا بجلی گھر کی پیدواری صلاحیت 3478 میگاواٹ سے بڑھ کر 4888 میگاواٹ پہنچ جائے گی۔ تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبہ کی تکمل سے نیشنل گرڈ میں 1410 میگاواٹ بجلی کی پیداوار مزید شامل ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :