ہری پور کے سرکاری تعلیمی اداروں کو 31 مارچ تک مفت کتابیں فراہم کی جائیں، ڈی ای او ایجوکیشن

پیر 27 مارچ 2017 22:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) ڈی ای او ایجوکیشن ہری پور نے ہدایت کی ہے کہ ضلع کے سرکاری تعلیمی اداروں کو 31 مارچ تک مفت کتابیں فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور عمر خان کنڈی نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری تعلیمی اداروں کو 31 مارچ تک مفت کتب کی فراہمی شروع کر دی جائے گی، مفت کتب کی جلد فراہمی کا مقصد ہے کہ موسم بہار کی تعطیلات کے فوری بعد تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع ہو سکے، اس سال تقریباً ساڑھے آٹھ کروڑ روپے مالیت کی مفت درسی کتابیں سرکاری تعلیمی اداروں کو فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع ہری پور تعلیمی لحاظ سے ملک میں تیسرے جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں پہلے نمبر پر ہے، ہماری والدین سے اپیل ہے کہ بروقت اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کروائیں، بچوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔