تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ سے پانی سطح چار فٹ تک بلند

پیر 27 مارچ 2017 22:35

تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ سے پانی سطح چار فٹ تک بلند
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ سے ڈیم میں پانی کی سطح چار فٹ تک بلند ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کے ذرائع نے بتایا کہ ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پانی کی سطح ڈیڈ لیول1380.85 فٹ سے چار فٹ تک بلند ہو گئی ہے، اب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو کر 1384.56 فٹ پر پہنچ گئی ہے، ڈیم میں پانی کی آمد بڑھ کر 22 ہزار 300 کیوسک اور پانی کا اخراج 20 ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی موجودہ صورت حال کے حوالہ سے بتایا گیا کہ تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداور 427 میگاواٹ ہے، بجلی گھر کے 6 پیداوار ی یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ 8 بند ہیں۔

متعلقہ عنوان :