ْپاراچنار: اپریل سے پاراچنار کے سول سٹیڈیم میں سپورٹس گالا کا آغاز کیا جائے گا،امجد حسین

جس میں ایجنسی بھر سے فٹبال ، کرکٹ ، والی بال سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائینگے،سپورٹس آفیسر کرم ایجنسی

پیر 27 مارچ 2017 22:32

پاراچنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) سپورٹس آفیسر کرم ایجنسی امجد حسین نے کہا ہے کہ 2 اپریل سے پاراچنار کے سول سٹیڈیم میں سپورٹس گالا کا آغاز کیا جائے گا جس میں ایجنسی بھر سے فٹبال ، کرکٹ ، والی بال سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سپورٹس آفیسر کرم ایجنسی امجد حسین نے کہا کہ کرم ایجنسی میں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس فاٹا کے تعاون سے 2 اپریل سے پاراچنار کے سول سٹیڈیم میں پولیٹکل انتظامیہ کی زیر نگرانی امن سپورٹس گالا کا آغاز کیا جائے گا ایجنسی بھر سے فٹ بال ، والی بال ، کرکٹ ، بیڈمنٹن ، اتھلیٹکس ، کبڈی ، جوڈوکراٹے اور دیگر کھیلوں کے ٹیمیں حصہ لیں گی۔

امجد حسین کا کہنا ہے کہ سپورٹس گالا کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور سپورٹس مقابلوں کے موقع پر مقامی رقص کا اہتمام کیا گیا ہے کھلاڑیوں کے علاوہ عمائدین بھی سپورٹس گالا میں شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :