سرگودھا :پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈویلپمنٹ اکیڈمی کا منصوبہ تیار کر لیا

جس کے تحت پنجاب کی یونیورسٹیوں اور کالجز کے پروفیسرز کی ٹریننگ کیلئے غیر ملکی پروفیسرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی رواں مالی سال کے دوران 18کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے منصوبہ کا پی سی ون تیا ر کرکے منظوری کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی کو پیش کر دیا گیا،ذرائع

پیر 27 مارچ 2017 22:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) پنجاب کی یونیورسٹیوں اور کالجز کے پروفیسرز کی ٹریننگ کیلئے غیر ملکی پروفیسرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ ۔یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے معاہدہ کرلیا گیا ہے منصوبے پر 18کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈویلپمنٹ اکیڈمی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے منصوبے پر رواں مالی سال کے دوران 18کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے منصوبہ کا پی سی ون تیا ر کرکے منظوری کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی کو پیش کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی ون کے مطابق یونیورسٹی اور کالج کے اساتذہ کی ٹریننگ کیلئے غیر ملکی پروفیسر ز کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں منصوبہ پر عمدرآمد کرانے کیلئے یونیورسٹی آف ایجو کیشن سے ایم او یو بھی سائن کیا گیا ہے ۔بنائی جانیوالی ٹریننگ اکیڈمی میں 26رہائشی کمرے اور 5ہال بنائے جائیں گے اس سے قبل صوبے میں ٹیچر ز کی ٹریننگ کیئلئے کوئی ادارہ موجود نہ ہے ۔سرگودھا سمیت پنجاب کے 1ہزار 140کالجز اور یونیورشتیوں کے ٹیچرز کو ٹریننگ دی جائے گی ۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تعلیمی معیار کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ لایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :