بٹگرام, پارٹی ڈسپلن کے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف پارٹی آئین اور منشور کیمطابق کاروائی

مزاحیہ فنکاروں کے ذریعے پارٹی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے پی ٹی آئی سے مخلص نہیں ,صدر حاجی یعقوب خان

پیر 27 مارچ 2017 22:32

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) پارٹی ڈسپلن کے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف پارٹی آئین اور منشور کیمطابق کاروائی کرینگے ،مزاحیہ فنکاروں کے ذریعے پارٹی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے پی ٹی آئی سے مخلص نہیں ،بہت جلد ضلعی سطح پر حلف برداری تقریب کے حوالے سے ایک بہت بڑا کنونشن کرینگے جس میں تحریک انصاف کے صوبائی و مرکزی قائدین شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر حاجی یعقوب خان اور جنرل سیکرٹری سید محمد خان بٹگرامی نے اپنے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں کیا انہوں نے کہا کہ بٹگرام میں تحریک انصاف کے اصل کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہے اور پارٹی کی ضلعی قیادت انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے لیکن ذاتی مفادات کیلئے پارٹی کا نام استعمال کرنے والوں اور قیادت کے فیصلوں سے انحراف کرنے والوں کا پی ٹی آئی میں رہنے کا کوئی جواز نہیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر عمل شاہ شیرازی اور نیاز محمد خان تھاکوٹ کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ عنوان :