بٹگرام,پی ٹی آئی کے باغی گروپ کا ورکر کنونشن کے نام پرمیوزیکل شو بری طرح ناکام

شاہ محمود قریشی اور مراد سعید کی ورکر کنونشن میں شرکت کے شوشے بھی کارگرثابت نہ ہوسکے

پیر 27 مارچ 2017 22:30

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) پی ٹی آئی بٹگرام کے باغی گروپ کا ورکر کنونشن کے نام پرمیوزیکل شو بری طرح ناکام،شاہ محمود قریشی اور مراد سعید کی ورکر کنونشن میں شرکت کے شوشے بھی کارگرثابت نہ ہوسکے ،ناکام کنونشن میں صرف تین چارسو افراد نے شرکت کی جن میںاکثریت پشتو کے مزاحیہ فنکار میراوس کو دیکھنے کیلئے آئے تھے جنکی ورکر کنونشن کیساتھ کوئی سروکار نہیںتھا اپنے آپ کو پارٹی کے نظریاتی کارکن کہنے والے درحقیقت میراوس کے مداح نکلے بٹگرام کے جملہ عوام نے پی ٹی آئی ورکرز کے نام پرمیوزیکل شو کو یکسر مسترد کردیا پی ٹی آئی کے سابقہ ضلعی صدر عمل شاہ شیرازی اور نیاز محمد خان تھاکوٹ کوشرمندگی کا سامنا ایک ماہ سے ورکر کنونشن اعلانات و تشہیر بھی کچھ کا م نہ کرسکے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی بٹگرام کے دیرینہ کارکنوں ،نجیب اللہ،عطائی خان ،امجد صابر،شفیق الرحمن اور دیگر مشرکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انکا کہناتھا ضلع بٹگرام کی سطح پر پی ٹی آئی کو بدنام کرنے والے عناصر نے ناکام ورکر کنونشن منعقد کرکے اپنے عزائم سامنے کردی یہی وجہ تھی کہ بے خبری میں ورکرکنونشن میں شرکت کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے ایم این اے شیریار آفریدی نے بھی نام نہاد نظریاتی ورکروں کو کھری کھری سنا ئی اور میوزیکل شو ادھورا چھوڑ چلے گئے اب میراوس گروپ کو شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے انکا کہناتھا کہ پی ٹی آئی بٹگرام میں مقبول سیاسی جماعت ہے مگر کچھ سازشی عناصر نے پارٹی کے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرکے پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش میں لگے ہوئے ہیں مگر پارٹی کے نظریاتی ورکرز نے نام نہاد کنونشن میں شرکت نہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ عمران خان کے وژن کو سپورٹ کرنے والے ہیں نہ کہ کچھ نام نہادسازشی عناصر جوکہ اصل میں اغیار کے اشاروں پر چلتے آرہے ہیں