اے این ایف کی ملک گیر 20کارروائیاں،20ملزمان گرفتار ،12ارب80کروڑ روپے مالیت کی 11.6ٹن منشیات برآمد

ملزمان کے زیر استعمال5گاڑیاں بھی ضبط کر لیں

پیر 27 مارچ 2017 22:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) 20مختلف کاروائیوں میں12ارب80کروڑ روپے مالیت کی 11.6ٹن منشیات برآمد کرکی20ملزمان کو گرفتار کر لیااور ملزمان کے زیر استعمال5گاڑیاں بھی ضبط کر لیں برآمدشدہ منشیات میں11.6ٹن چرس ، 5.8کلوگرام ہیروئن ، 2کلوگرام ایمفیٹا مین اور 2کلوگرام افیون شامل ہیں اے این ایف ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اے این ایف راولپنڈی نے ہٹیاں بس اسٹاپ جی ٹی روڈ اٹک کے قریب موٹر سائیکل سوارصابر حسین سے 1.2کلو گرام، سنجوال چوک سے جواد علی سکنہ اٹک سے 1.1کلو گرام اور جوتیال بس اسٹاپ گلگت سے نذیررحمت سکنہ داسواور لیا قت علی سکنہ کوہستان سے 1کلوگرام چرس برآمد کرلی ،ادھراے این ایف پشاور نے پشاور ائرپورٹ پر قطر ائرویز کی پرواز کیو ای601کے ذریعے سعودی عرب جانے والے تاج ولی سکنہ چارسدہ سے 960گرام ایمفیٹامین اورشاہین ائرلائنز کی پروازاین ایل 792 کے ذریعے شارجہ جانے والے عرفان اللہ سے 700گرام چرس برآمد کر لی، حیات آباد پشاور سے شیراز سے 6کلو گرام چرس ،رنگ روڈ پشاور میں کرولا سیلون کار سے 4.6کلوگرام چرس برآمد کرکے عبدالمحم سکنہ خیبر ایجنسی کو گرفتار کر لیاچوتھی کاروائی میںامبری کلے چوک انڈس ہائی وے کرک کے قریب کرولا کار سے 2.4کلو گرام چرس برآمد کرکے عمر شریف، عابد زمان اور سراجم ساکنان کرک کو گرفتار کر لیااسی طرح اے این ایف لاہور نے فورٹ مونرو کوہ سلیمان ڈیرہ غازی خان کے قریب لاوارث بوری سی830کلو گرام چرس قبضے میں لے لی دوسری کاروائی میں لاہور ائرپورٹ کارگو پر گوجرانوالہ کے رہائشی عثمان کی طرف سے برمنگھم میں عدنان کے نام پر بک کرائے گئے پارسل سی870گرام ہیروئن ،وزیر آباد روڈ سیالکوٹ کے قریب محمد عظیم سکنہ سیالکوٹ سے 300گرام چرس برآمد کرلی اسی طرح فیصل آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پر ملزم ائیر عریبیہ کی پرواز سے سعودی عرب جانے والے سکندر زیب سکنہ صوابی کے ہاٹ پاٹ سے 750گرام ایمفیٹا مین اورعلامہ اقبال انٹر نیشنل ائرپورٹ سے مظفر آباد کے رہائشی محمد فراز سے 330گرام چرس برآمد کرلی جبکہ پنجاب رینجرز کی مدد سے برکی پل بی آر بی نہر لاہور کے قریب ہنڈا سوک کارسے 5کلوگرام ہیروئن بر آمد کرکے چودھری محمد اسلم سکنہ لاہورکو گرفتار کر لیاجبکہ اے این ایف کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرائر لنکا کی پرواز یو ایل 184سے مالدیپ جانے والے ریاض حسین سکنہ لاہورکوگرفتار کر لیاجس نے دوران پوچھ گچھ پیٹ میں ہیروئن بھرے کیپسولوں موجودگی کا اعتراف کیا،دوسری کاروائی میںالآصف ا سکوائر سہراب گوٹھ کراچی کے علاقے میںکراچی کے رہائشی 2ملزمان سے 15کلوگرام چرس اور سنگر چورنگی انڈسٹر یل ایریا سے کراچی کے رہائشی رکشہ ڈرائیور سے 5کلوگرام چرس برآمد کرلی،ادھر اے این ایف کوئٹہ نے مستونگ میںخفیہ اطلاع پر 4500کلو گرام اور قلعہ عبداللہ سی6322کلو گرام چرس برآمد کر لی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :