نبی پاک ﷺکی غلامی میں زندگی گزار کر دنیا و آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے،حضرت علامہ مو لانا ریاض الدین

پیر 27 مارچ 2017 22:30

ہجیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) خطیب اہلسنت حضرت علامہ مو لانا ریاض الدین صدیقی خطیب اعظم پاکستان نے کہاکہ نبی پاک ﷺکی غلامی میں زندگی گزار کر دنیا و آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے نبی پاک ﷺدونوں جہانوںکے لیے رحمت ہیںآپ ﷺ وجہ تخلیق کائنات ہیںاگر رب العزت نے آپﷺ کو دنیا میں بھیجنا مقصود نہ ہو تو یہ جہاں بھی نہ بناتے،نبیﷺ کا کوئی مثل نہیں، محفل میلاد النبی ﷺ کا بانی رب کائنات خودہے سب سے پہلے اللہ رب العزت نے نبیوں کوجمع کرکے اپنے محبوب ﷺکی آمد کا تذکرہ فرما یاپھر ہر نبی اپنی اپنی امت کو حضور ﷺ کی آمد کی خوشحبری سناتا رہا حضورنبی پاکﷺ کا میلاد منانا باعث برکت و ثواب ہے اوراللہ کا ولی وہ ہے کہ جس کو دیکھ کر خدا یا د آجائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمدارپور کے مقام پر مسجد سیدناصدیق اکبر ؓ و درگاہ شریف حضرت بابا قمر شاہ بادشاہ ؒمیں میلاد مصطفیﷺ کانفرنس سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا میلاد مصطفیﷺ کانفرنس سے مو لانا ریاض الدین صدیقی،قاری یوسف بٹ، مولانا محمد مسعود قاسم قادری،مولانا طارق محمود چشتی،مو لانا محمد فیاض رضوی، حافظ ملک محمد شیرازمنہاس،محمد عاشق زاہدی،فیضان رشید،شاہزیب سفیر،خانزادہ شفیق،مسعود سروری، ودیگرنے خطاب کیا اوربارگاہ رسالت ﷺمیںگلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے بعد ازاں حضرت بابا قمر شاہ بادشاہؒ دربار عالیہ مدارپور شریف میں رات کو معروف قوال تنویر حسین و ہمنوا نے قوالی پیش کی ،کانفرنس و محفل سماںگدی نشین دربار عالیہ مدارپور شریف سائیں محمد عظیم منہاس قادری کی سر پرستی میں منعقد کی گئیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ حضور ﷺ کی آمد کی خوشی وہی مناتا ہے جس کے دل میں پختہ ایمان ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کا فر مان عالی شان ہے کہ اللہ نے اہل ایمان پر احسان عظیم فرما یا کہ ان میں اپنا عظمتوں والا رسول مبعوث فرمایاچونکہ اللہ تعالیٰ نے احسان مومنین پر فرما یا اس لیے اُس نعمت عظمیٰ کے ملنے پر اہل ایمان خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہیںمقررین نے کہاکہ نبی پاک ﷺ کی تشریف آوری سے باطل اور جہالت کے بُت ٹوٹ گئے امیر غریب ،عربی عجمی ،گورے کالے کا فرق مٹ گیا اور فضلیت و برتری زیادہ تقویٰ والے کو ملی،مقررین نے کہاکہ حضور ﷺ کی محبت ایمان کی روح ہے اور میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد نبی پاکﷺ کے ساتھ محبت و عقیدت کا عملی اظہار ہے انہوں نے کہاکہ ولی ا للہ رب کے محبوب بندے ہوتے تھے جو اپنی زندگیاں اللہ تعالیٰ کی رضا اور اُسکی مخلوق کی خدمت کے لیے وقف کرتے ہیں بر صغیر میں اسلام پھیلانے میں اولیاء اللہ کا بہت بڑا کردار ہے ان کی زندگیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہے ہم انکی تعلیمات پرعمل پیرا ہوکر دین ودنیا کی بھلائی حاصل کر سکتے ہیں خطہ کشمیر اولیاء اللہ کی سر زمین ہے اور اسکے باسی اولیاء اللہ کے عقیدت مند ہیں محفل کے اختتام پر اسلام کی سربلندی ، کشمیر کی آزادی اور امت مسلمہ کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور لنگر شریف تقسیم کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :