فیصل آباد،زہریلا دودھ پینے سے خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا

خاتون کو حالت بہتر ہونے پر گھر بھیج دیا

پیر 27 مارچ 2017 22:30

ْفیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء)زہریلا دودھ پینے سے خاتون کی حالت غیر ہوگئی‘ ریسکیو ٹیم نے خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا‘ حالت بہتر ہونے پر گھر بھیج دیا گیا‘ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 225 ر ب ملکھاں والا میں شکیل احمد کی 33 سالہ بیوی ساجدہ نے گزشتہ روز زہریلا دودھ پیا تھا جس سے موصوفہ کی حالت غیر ہوگئی جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔