فیصل آباد، نہرمیں گر کر جاں بحق ہونیوالے بچے کے والدین لاش کو لپٹ کر روتے رہے

پیر 27 مارچ 2017 22:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) کھیلتا بچہ نہرمیں گر کر جاں بحق، والدین بچے کی لاش سے لپٹ کر دھاڑے مار مار کر روتے رہے ، تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ کے علاقہ چک نمبر416گ ب کا رہائشی احسن کا 5سالہ بیٹا ابو سفیان گزشتہ روز والدین کی غفلت کی وجہ نہر کے قریب کھیلتے ہوئے اچانک پائوں پھسلنے کے باعث نہر میں جا گرا ننھا سفیان پانی کی آغوش میں جاتے ہی موت کی وادی میں جا پہنچا ، جب بچہ کی لاش پانی پر تیرتی ہوئی اوپر آئی تو اہل علاقہ اور والدین نے جس پر اسے فوری باہر نکالا گیا ۔

متعلقہ عنوان :