فیصل آباد،گھریلو جھگڑوں سے تنگ چار لڑکیوں کا اقدام خودکشی‘ ہسپتال منتقل

پیر 27 مارچ 2017 22:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) گھریلو جھگڑوں سے تنگ چار لڑکیوں کا اقدام خودکشی‘ ہسپتال منتقل کردیا گیا‘ تفصیلات کیمطابق چک نمبر 216 ر ب کی رہائشی 21 سالہ عنبرین ولد اللہ دتہ نے چوہے مار گولیاں ‘ حق باہو چوک ملت روڈ کی رہائشی 20 سالہ ثنا ء ولد محمد اشفاق اور 22 سالہ شمائلہ ولد اظہر نے زہریلی چیز جبکہ چک نمبر 102 ر ب میں عروج ولد وقار نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر خودکشی کی کوشش کی جنہیں ریسکیو ٹیموں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جہاں انکی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :