فیصل آباد، عائشہ انسٹی ٹیوٹ چوک میں ڈینگی مکائو زندگی بچائو سیمینار کاانعقاد

پیر 27 مارچ 2017 22:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) ہیومینٹی ایجو کیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ فیصل آباد کے زیراہتمام ڈینگی مکائو زندگی بچائو بارے سیمینار کاانعقاد عائشہ انسٹی ٹیوٹ چوک سمن آباد میں کیا گیا جسکی صدارت کے فرائض لیڈی جنرل کونسلر محترمہ عائشہ بی بی سٹی کونسل 108فیصل آباد نے سرانجام دیئے جبکہ چوہدری محمد اکرم محکمہ سوشل ویلفیئر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ‘جس میں علاقہ کی خواتین اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی‘اس موقع پر ڈاکٹر نوید انجم ڈاکٹر اسماء سلیم ‘ڈاکٹر نورین انجم ‘ناہید بشیر ‘چوہدری محمد اکرم و دیگر نے ڈینگی سے بچائو کی تدابیر پر روشنی ڈالی ‘مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ اپنے گھروں مکانوںکی چھتوں ، گملوں اور گلی محلوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں ۔

(جاری ہے)

موسم کی تبدیلی کے باعث ڈینگی لاروا کی افزائش سے بچائو حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہو تا ہے۔ ماحول کو صاف ستھر ا رکھنے کے لیے حکومتی تدابیر کو اپنائیں اور مچھر بگائو لوشن کا استعمال کریں ‘پودوں میں اپنی اکٹھا نہ ہونے دیں برتنوں کو اچھی طرح خشک رکھیں ان میں پانی جمع نہ ہونے دیں ‘برتنوں میںپانی کو ڈھانپ رکھیں ‘پانی کی ٹینکی کو اوپر سے اچھی طرح ڈھانپ اور کورکریں حفاظتی تدابیر کرنا ہم سب کا فرض ہے ‘پانی جمع نہ کریں تو بہتر ہے چونکہ ڈینگی کا لاروا صاف پانی میں پرورش پاتا ہے ‘رکھنا ضروری ہو تو اچھی طرح ڈھانپ کر رکھنا چاہیے اگر کوئی ڈینگی بخار میں مبتلا ہو جائے تو محکمہ صحت کو فوری اطلاع کرنی چاہیے یا فوری طور پرہسپتال منتقل کردینا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :