وزیراعظم نواز شریف کا مہنگائی اور بھارتی ماہی گیر وں کی گرفتاری کا نوٹس

متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی اشیاء خوردونوش کی قیمتوںمیں اضافے کی وجوہات معلوم کی جائیں تاکہ مسئلے کا سدباب کیا جاسکے، حکام کو ہدایت

پیر 27 مارچ 2017 22:24

وزیراعظم نواز شریف کا مہنگائی اور بھارتی ماہی گیر وں کی گرفتاری کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے مہنگائی اور بھارتی ماہی گیروں کی گرفتاری کا نوٹس لے کر متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔ جبکہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوںمیں اضافے کی وجوہات معلوم کی جائیں تاکہ مسئلے کا سدباب کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہائوس سے اس سلسلے میں پیر کے روز جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب‘ سندھ اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے مفصل رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

جبکہ متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مہنگائی کی اس اچانک لہر کی وجوہات معلوم کی جائیں تاکہ مسئلے کا حل نکالا جائے اور عوام کو رومرہ کی اشیاء خریدنے میں اذیت کا سامنا نہ کرنے پڑے۔ وزیراعظم کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کی گرفتاری پر بھی تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے تاکہ حقیقت سامنے آنے کے بعد مجرموں کو سزا دلوائی جائے اور بے گناہوں کو ظلم سے بچایا جائے۔ (عابد شاہ)