فوجی عدالتوں کا مقصد دہشت گردوں کا ٹرائل ہے، رفیق رجوانہ

ْعام شہریوں کو ان سے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہونا چاہیے،گورنر پنجاب کا افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 27 مارچ 2017 22:24

فوجی عدالتوں کا مقصد دہشت گردوں کا ٹرائل ہے، رفیق رجوانہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ نیب افسران کے لئے وائٹ کالر انویسٹی گیٹر کورس اہمیت کا حامل ہوگا جبکہ لیب کے قیام سے حوالہ ہنڈی اور سائبر کرائم کے مرتکب افراد کے گرد شکنجہ تنگ ہوگا۔ فوجی عدالتوں کا مقصد دہشت گردوں کا ٹرائل ہے۔ عام شہریوں کو ان سے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز لاہورگیریژن یونیورسٹی کے شعبہ ڈیجٹیل فرانزک ڈیپارٹمنٹ میں منعقدہ سرٹیفائیڈ وائیٹ کالر کرائم انویسٹیگیٹر کورس کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر میجرجنرل(ر) عبد بن زکریا، ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نیب خلیق الزمان سمیت طلبہ اور فیکلٹی کی کثیر تعداد بھی موجودتھی۔ ذرائع کے مطابق اس کورس میں 35افسران نے شرکت کی۔ یہ کورس پانچ روز تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :