تاریخ انسانی کی ابتداء سے انتہا تک سچائی کاعلم ہمیشہ بلند رہے گا، خوشامد نے بڑی بڑی تاریخی شخصیات کوتباہی تک پہنچا یا ،چوہدری طارق فاروق

پیر 27 مارچ 2017 22:12

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) آزادکشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے کہاکہ تاریخ انسانی کی ابتداء سے انتہا تک سچائی کاعلم ہمیشہ بلند رہے گا خوشامد نے بڑی بڑی تاریخی شخصیات کوتباہی تک پہنچا یا ۔ مسلم کانفرنس کسی زمانے میں تمام برادریوں کا گل دستہ تھی۔ جس کے تمام گل مسلم لیگ ن میں آگئے اور ان کے پاس دستہ رہ گیا ہے ۔

پیپلزپارٹی کی حکومت نے ریاستی اداروں سکولوں ، پلوں کے نام پارٹی کی مرکزی قیادت اور ان کے بچوں کے ناموں سے منسوب کرکے ان کوخوش کرنے کی کوشش کی اور خوشامد کی انتہاء کردی ۔ اقتدار سے رخصت ہونے کے بعد ان کوکسی نے پوچھا تک نہیں زندہ قومیں اپنے ہیروز اوراسلاف کی قربانیوں کویادرکھتی ہیں اور قدم بہ قدم ان سے رہنمائی لیتی ہیں چوہدری فرمان علی آزادکشمیر کی سیاست کابڑا نام ہیں جن نے مشکل دور میں بڑے لوگوں کامقابلہ کیا اور خدمت کوشعار بناکر اپنا نام پیدا کیا آج ان کی دوسری اورتیسری نسل ان کے مشن کوآگے بڑھا رہی ہے انتخابات 2016میں چوہدری فرمان علی خاندان کی سپورٹ سے ن لیگ نے میرپور کا الیکشن جیتا ۔

(جاری ہے)

بعض لوگ سیاست اپنی ذاتی انا کی تسکین کیلئے کرتے ہیں ۔ اصل میں سیاست لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہونے کانام ہے لوگوں کی تکا لیف کواپنے ذمہ لینے کا نام ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے موڑہ میاں میں سابق مشیر حکومت چوہدری فرمان علی ( مرحوم ) کی 11ویں برسی کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیابرسی کی تقریب کی صدارت حلقہ ایل ای3کے ممبراسمبلی وزیر حکومت چوہدری سعید نے کی تقریب سے آزادکشمیر کے سابق وزیر حکومت ، ممبراسمبلی چوہدری مسعود خالد، سابق چیرمین چوہدری خالد حسین ،ڈاکٹر محمد امین چوہدری واصف امین چوہدری، سابق چیرمین چوہدری محمد گلزار ، سابق چیرمین راجہ ریاض ، سابق چیرمین چوہدری مشتاق ، جباراحمد مہناس ایڈووکیٹ ، شکیل طاہر مغل، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری شوکت علی ، کمشنر ( ر) چوہدری محمد خورشید ، چوہدری محمد عارف ، سابق بنکار محمد عارف ، ماسٹر نور عالم ، تنویر چغتائی ، راجہ جمیل الرحمان ، شیخ سجاد، چوہدری خیام آف برطانیہ، ڈاکٹر محمدا کرم ، چوہدری عظیم بخش ، انجمن تاجراں کے صدر چوہدری نعیم ، محمد بشیر ، چوہدری طاہر زیب ، چوہدری شوکت آف سنگھوٹ ، چوہدری عجائب بریڈ فورڈ ، انجینئر چوہدری رضوان انور ، کرامت کھڑی، آمین چوہدری ، راجہ ربنواز ، راجہ محمدعلی، خواجہ منیر ، صابر حسین شاہ، چوہدری غلام حیدر ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر سینئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق نے کہاکہ آزادکشمیر کی موجودہ حکومت نے خطہ میں حقیقی تبدیلی کیلئے انلابی اقدامات اٹھاتے ہیں پبلک سروس کمیشن کوفعال اورجاندار ادارہ بنانے کیلئے دیا نتدار لوگوں کواس میں شامل کیا اورروز گار کیلئے میرٹ پر NTSطرز پر ٹیچرز کی بھرتی کے اقدامات کیے ہیں آزادکشمیر کے تمام علاقوں کو یکساںترقی دینے کیلئے ترقیاتی عمل جاری ہے چوہدر ی طارق فاروق نے کہاکہ سچائی کاعلم ہمیشہ بلندرہا اوربلندرہے گا جھوٹے الزامات لگا کرحکومت کی توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی میاں نواز شریف ہمارے لیڈر ہیں اور ہم ان کے کارکن ہیں ان کی رہنمائی سرمتی میں ریاست کوپاکستان کے چاروں صوبوں سے ترقی کی دوڑ میں ہم آگے ہیں اور آگے رکھنے کیلئے واضع ہدایات موجود ہیں ترقی کا پہیہ چل پڑا ہے اس کے ریاست کے تمام شہری بلاتخصیص اشفادہ حاصل کرہی گے انہوںنے کہا کہ آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر ہماری ٹیم کے کپتان ہیں اور ہم ان کی قیادت میں مضبوط متحد ہیں 4دفعہ ایم ایل اے بتائیوں کوئی تکبر غرور نہیں ہے ہم لیڈرنہیں عوام کے خادم اورترجمان ہیں جب بھی نیکی کاکوئی کام ہوتاہے تودلی سکون حاصل ہوتا یہ ہی ہماری نجات مغفرت کاذریعہ بن جائے گا انہوںنے کہا کہ ہماری کابینہ کاحجم کم ہے جس کامقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے مثبت سیاست ہے مخلوق خدا کی خدمت کی جاسکتی ہے انہوںنے کہاکہ ماضی میں آزادکشمیر کے اندر اداروں کوکرپشن اور مال بنانے کاذریعہ بنالیا گیاتھا ہم نے ترقیاتی کاموں کوصاف شفاف بنانے کیلئے مانٹرنگ سسٹم قائم کیاہے انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر میں مجیرپور پوری دنیا کے سامنے ہمارا چہرہ ہے اس کومزید ترقیاب کریں گے انہوںنے کہاکہ ہم اسمبلی اورکابینہ میں کھل کربات کرتے ہیں اوزیراعظم ہماری باتوں کوسنتے ہیں انہوںنے کہاکہ بلیک میلنگ اورحجروں کی سیاست کوعوام نے ناکام بنادیاہے اب کوئی ٹھیکیدار نہیں نہ ہی کوئی میرپور کا ٹھیکیدار ہونے کا دعویٰ کرسکتاہے سب کوبرابری کی بنیاد پر حق حاصل ہیں انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر میں تبدیلی کاکریڈٹ وزیراعظم ، کابینہ ، اور ن لیگ کے کارکنوں کوہے چوہدری طارق فاورق نے کہاکہ چوہدری فرمان علی جیسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں اس خاندان کی محبتوں کا مقروض ہوں اورکسی اچھے ادارے کوان کے نام سے منسوب کرنے کی تحریک کروں گا جو ان کی خدمات کااعتراف ہو گا اس موقع پر وزیر سپورٹس ایم ڈی اے چوہدری سعید نے کہاکہ چوہدری فرمان علی مرحوم اورمیرے والد کے دیریہ مراسم تھے سیاست اورکاروبار میں ایک دوسرے سے راہنمائی لیتے تھے انہوںنے کہا میرپور کے شہریوں کے پانی کی ضروریات کوپورا کرنے کے 18سے اب 32ٹیوب ویل ورکنگ حالت میں ہیں تبدیلی ہماری حکومت لے کرائی ہے پوری توجہ سے کام کررہے ہیں انہوںنے کہ وہ ایم ڈی اے میں اصلاحات لانے کیلئے کام کررہے ہیں 60ہزار پلاٹوں کاما لک آمین ادارہ ہے ممبراسمبلی چوہدری مسعود خالد نے کہاکہ کپتان سرفراز خان ،چوہدری فرمان علی ہمارے رہنما ہیں جن کی خدمات کے اعتراف میں اداروں کومنسوب کیاجائے انہوںنے کہاکہ سیاست مقدس مشن ہے بعض لوگوں نے اس کوکارو بارکاذریعہ بنا لیا ہے انہوںنے کہاکہ عوام اپنی ذمہ داریاں پوری کریں حکومت ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی ۔

اس موقع پر چوہدری فرمان علی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی حاضرین میں لنگر بھی تقسیم کیاگیا تقریب میں برطانیہ اور آزادکشمیر بھر سے ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی