ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ‘کیری ڈبہ و موٹرسائیکل سے محروم

پیر 27 مارچ 2017 22:12

ساہیوال۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میںنامعلوم ونامزد ملزمان نقدی ‘موبائل فون ‘کیری ڈبہ اور موٹرسائیکل لے اڑے، ڈکیتی کی پہلی واردات بلال کالونی میں ہوئی یہاں محمدبلال رات کے وقت چوک پاکپتن سے واپس اپنے گھر بلال کالونی جار ہا تھا کہ راستے میں ناظم مسیح وغیرہ 2ملزمان نے گن پوائنٹ پر اسے روک لیا اور 26ہزار روپے نقدی اور دو موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ، اسی طرح چوری کی دیگر مختلف وارداتوں طارق بن زیاد کالونی میں نامعلوم ملزمان نے علی ظفر کی موٹرسائیکل نمبر 1132/SLLاور علی نازش کا کیری ڈبہ نمبر 1315/SLA گھرکے باہر سے چرالیاگیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :