سنی تحریک کے زیر اہتمام سوشل میڈیا پر گستاخا نہ مواد کیخلاف ریلی

پیر 27 مارچ 2017 22:12

سنی تحریک کے زیر اہتمام سوشل میڈیا پر گستاخا نہ مواد کیخلاف ریلی
ساہیوال۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام سوشل میڈیا پر ہونیوالی گستاخی کیخلاف ناموس رسالت ؐ ریلی نکالی گئی جو بیری والا چوک سے شروع ہو کر جناح چوک سے ہوتی ہوئی پاکپتن بازار چوک عمر فاروق ؓ پر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی کی قیادت ضلعی صدر پاکستان سنی تحریک ساہیوال محمداعجاز قادری نے کی جبکہ ریلی میں شیخ اعجاز احمد رضا ‘ مفتی امام بخش ندیم ‘مفتی احمد منیب رضوی ‘رانا عبدالجبار ایڈووکیٹ اورمحمدوسیم رضوی کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ گستاخوں کیخلاف جہاں تک بھی جانا پڑا جائیں گے اور محمدعربی ؐ کی خاطر سب کچھ قربان کرنا پڑا تو دریغ نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :