ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں وال چاکنگ ہٹانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں

پیر 27 مارچ 2017 22:12

ساہیوال۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی نے ضلع میں وال چاکنگ اور پوسٹر بینرز کو فوری طور پر ہٹانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو ضلع بھر میں ایسے غیر ضروری اشتہارات،بینرز ،پوسٹرز اور دیواروں پر لکھی ہوئی تحریریں صاف کریں گی جو مخرب اخلاق اور بد صورتی کا باعث بنتی ہیں ، اس حوالے سے میونسپل کارپوریشن ساہیوال کی حدود میں تحصیلدار ،ایس ایچ اوز ، حاجی عبدالطیف چیئر مین یو سی 6سٹی اور کنوینر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن جبکہ ضلع کونسل کی حدودمیں چیف آفیسر ضلع کونسل کنوینر ، ریونیو افسران ،ایس ایچ او اور محمد معراج خالد یو سی 28ہوں گے،اسی طرح میونسپل کمیٹی کمیر کی حدود میں ریونیو افسران ،ایس ایچ او ،چوہدری صابر حسین ممبر ایم سی کمیر اور کنوینر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کمیر ہوں گے جبکہ تحصیلدار ،ایس ایچ اوز ،حافظ محمد بلال اور کنوینر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چیچہ وطنی کی حدود میںہوں گے ۔