غیر معیاری زرعی ادویات و کھاد ڈیلرز کیخلاف کریک ڈائون جاری

پیر 27 مارچ 2017 22:12

ساہیوال۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء)کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ کی ہدایت پر ڈویژن کے تینوں اضلاع میں جعلی و غیر معیاری زرعی ادویات اور کھاد کے ڈیلرز کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گزشتہ پندرہ روز میں 59ڈیلرز کو چیک کیا گیا اور نمونہ جات لیکر لیبارٹری بھجوائے گئے جبکہ قانون پر عملد ر آمد نہ کرنیوالے کھاد ڈیلر کو 5ہزار روپے جرمانہ اور زرعی ادویات کے 2ڈیلروں کیخلاف نمونہ جات ان فٹ ہونے پر مقدمات درج کئے گئے ہیں،مذکورہ نوعیت کا کاروبار کرنیوالے تمام ڈیلروں کو خبر دار کیا گیا ہے کہ وہ ایسے مکروہ دھندے سے باز رہیں بصورت دیگر ان کیخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔