تعلیم ایسا ہتھیار ہے جس سے مسلح ہو کر قومیں ترقی کی راہ پر چلتی ہیں ،حاجی محمد نواز چوہان

پیر 27 مارچ 2017 22:12

گوجرانوالہ۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) تعلیم ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے مسلح ہو کر قومیں ترقی کی راہ پر چلتی ہیں جبکہ جہالت کے اندھیرے بھی صرف اور صرف تعلیم سے ہی ختم کئے جا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارایم پی اے حاجی محمد نواز چوہان،ایم ڈی ادارہ محمد عابد بٹ،چوہدری محمدشاہد،چوہدری محمدانور،ڈائریکٹرز حبیب اللہ مغل،محمد ریاض مغل نے دی ایجوکیٹرزسکول کھیالی کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اللہ رب العزت کی خصوصی عطاء ہے اور ہمیں تن من دھن سے اسے ایک عظیم تر اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے سرگرم عمل رہنا چاہئے ، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازہ ہے جو اس کی تعمیر و ترقی کے لئے بنیاد مہیا کرتے ہیں تاہم پاکستان کے روشن مستقبل کا انحصارطلبہ کی بہترین کارکردگی پر منحصر ہے، انہیں پوری توجہ اور لگن سے حصول علم کا مقدس فریضہ سر انجام دینا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وجہ سے ہم ہیں اور پاکستان ہی ہماری شناخت ہے ، ہماری نئی نسل کے حوصلے جوان ہیں، تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف بچوں کو دیکھ کر ہمیں یقین رکھنا چاہئے کہ پاکستان کا کوئی دشمن ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتا، کیونکہ زندہ قومیں آزمائش میں سرخرو ہونے کے بعد کندن بن کر سامنے آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دی ایجوکیٹرزسکول کھیالی کیمپس میںمعیاری تعلیم کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں،اس موقع پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات کو شیلڈزاور مختلف انعامات سے بھی نواز گیا ،تقریب میں طلبہ اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :