گوجرانوالہ میں صنعت زار کے زیر اہتمام دو روزہ ہینڈ میڈ نمائش کا اہتمام

پیر 27 مارچ 2017 22:10

گوجرانوالہ۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء)گوجرانوالہ میں صنعت زار کے زیر اہتمام دو روزہ ہینڈ میڈ نمائش کا اہتمام کیا گیا جسمیں طا لبا ت کے تیا رکردہ ملبو سات ،ڈیکو ریشن پیس ودیگر سامان رکھا گیا تھا ،خواتین نے طا لبا ت کی محنت کو خوب سراہا صنعت زار میں ڈویژن بھر کے دستکا ری سکولوں کی طا لبا ت کے ہا تھوں سے بنا ئے گئے ڈیکوریشن پیس ،ہا تھ کی کڑھا ئی سے بنا ئے گئے ملبوسات، جیولری اور دستکا ری کی اشیا ء نما ئش کیلئے پیش کی گئیں دوروزہ نما ئش میں طالبات کے ہینڈ میڈ ڈیکو ریشن پیس خواتین کی توجہ کا مر کز بنے رہے نما ئش دیکھنے کیلئے خواتین کی بڑی تعداد نے صنعت زار کا رخ کیا اور وہاں پر رکھی گئی اشیا ء میں گہری دلچسپی ظا ہر کی طا لبا ت کا کہنا تھا کہ انہوں نے انتہا ئی کم وقت میں تمام چیزیں ہا تھ سے بنا ئی ہیں ایسی نما ئشوں کے انعقاد سے طالبات میں مقابلے کی فضاء پیدا ہوتی ہے اس لئے ان کا انعقاد ہونا چاہئے تاکہ ٹیلنٹ سامنے آسکے۔