بی ای/ بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کا آغاز 4اپریل سے ہوگا

پیر 27 مارچ 2017 22:10

گوجرانوالہ۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء)گوجرانوالہ کے زیر اہتمام بی ای/ بی ایس سی/ بی کام پارٹ سکینڈ کے سالانہ امتحانات2017ء کا آغاز 4اپریل کو ہوگا۔ کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات کے اعلامیہ کے مطابق ان سالانہ امتحانات کے انعقاد کیلئے امتحانی سنٹروں کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام ریگولر وپرائیویٹ امیدواران کو رول نمبر سلپس ان کے متعلقہ کالجوں اور رہائشی پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں۔ اگر کسی امیدوار کو اپنی رول نمبر سلپ میں کوئی خامی نظر آئے 31مارچ تک اس کو اپنی رول نمبر سلپ موصول نہ ہو تو وہ کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات حافظ حیات کیمپس کے دفتر میں رابطہ کر سکتا ہے۔