چوہدری پرویز الہی سے پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد کی ملاقات،سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے دور میں اساتذہ کیلئے تاریخی اقدامات کرنے پرخراج تحسین پیش کیا

اساتذہ کے مسائل اور مطالبات اسمبلی فلور پر اٹھائوں گا،چوہدری پرویزالہی

پیر 27 مارچ 2017 22:10

چوہدری پرویز الہی سے پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد کی ملاقات،سابق وزیراعلیٰ ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد نے ملتان میں سابق وِزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی ۔وفد کی قیادت صوبائی صدر پنجاب ٹیچرز یونین سید سجاد اکبر کاظمی نے کی وفد میں ودیگر راہنمائوں میں گجرات سے چوہدری محمد سرفراز، ڈاکٹر آصف گوندل، چوہدری محمد یٰسین، ملتان سے چوہدری طاہر وڑائچ ،رانا الطاف حسین ،ملک عدالغفار مہر محمد اقبال اللہ دتہ ساہیوال سے رانا انواربہاولپور سے جام محمد صادق جھلن مظفر گڑھ سے امام دین ملک شامل تھے۔

وفد نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ان کے دور، حکومت میںاساتذہ کو تاریخی پیکیج ڈبل سالانہ ترقی اور سکیل اپ گریڈیشن سمیت تاریخی پیکیج دینے پرہیں خراج، تحسین پیش کیا ، وفد نے چوہدری پرویز الٰہی کو موجودہ دور میں اساتذہ کے ساتھ ہونے والے ظلم اور نا انصافیوں اساتذہ کو دی جانے والی سزائوں اور تعلیمی اداروں کی نجکاری جیسے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہو ں اساتذہ راہنمائوں کو اپنے بھر پور تعاون کایقین دلاتے ہوئے کہا کہ اساتذہ معاشرے کا قابلِ احترام طبقہ ہیں۔

(جاری ہے)

اساتذہ کے مسائل اور مطالبات اسمبلی فلور پر آواز اٹھائوں گا اور مسلم لیگ (ق) اساتذہ کے عزت واحترام کے فروغ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔