آصف زرداری کا دورہ لا ہور پیپلز پارٹی کی کامیا بیوں کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب ثابت کرے گی کہ آج بھی بھٹو خاندان عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتا ہے، آئندہ انتخابات کے موقع پر مخالفین کو دن میں تارے نظر آنے والا سیا سی ما حول دیں گے ،پنجاب بھر میں نئی تنظیم سازی میں مخلص اور پرانے کارکنوں کو اہمیت دی جا ئے گی

پیپلز پارٹی پنجا ب کے صدر قمر الزمان کائرہ کی پیپلز پارٹی کے رہنما محمد صدیق وائیں سے ملا قات کے دوران گفتگو

پیر 27 مارچ 2017 22:10

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجا ب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا دورہ لا ہور پیپلز پارٹی کی کامیا بیوں کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب ثابت کرے گی کہ آج بھی بھٹو خاندان عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتا ہے۔وہ گزشتہ روز سانگلہ ہل پیپلز پارٹی کے رہنما محمد صدیق وائیں سے ملا قات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ آصف علی زرداری کے موجودہ دورہ لا ہور سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، انشااللہ ء آئندہ انتخابات کے موقع پر مخالفین کو دن میں تارے نظر آنے والا سیا سی ما حول دیں گے اور پنجاب بھر میں نئی تنظیم سازی میں مخلص اور پرانے کارکنوں کو اہمیت دی جا ئے گی جس کے لیے آصف علی زدراری اور چیئر مین بلاول بھٹو صلح مشوروں میں مصروف عمل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین پر بے جا تنقید کرنا ہمارا شیوہ نہیں چڑھنے والے سورج کے اجالے کو رات کا اندھیرا کہنے اور سمجھنے والوں کی احمقانہ سوچیں ہیں پا کستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے تاہم پارٹیوں کو وقت اورحالات کی گردش سے اتارچڑھائوکا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح بھٹو شہید نے ڈکٹیٹر کے سامنے اپنا سر نہ جھکایا اور نہ اپنے اصولوں ہر سودے بازی کی اسی طرح بھٹوشہیدکا نواسا بلا ول بھٹو زرداری بھی کسی آمر کے سامنے نہیں جھکے گا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا لبا دہ اوڑ ھ کر پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کا وجود برداشت نہیں کریں گے۔