مجھ پرحج کرپشن کے الزامات کو سپریم کورٹ اورہائیکورٹ نے ابتدائی سماعت میں غلط قرار دیا تھار مخالفین کو ڈرا مے بازی اور پوائنٹ سکورنگ بند کرنے کا کہا تھا، عدالت عالیہ کے حالیہ فیصلے نے تمام الزامات کو غلط قرار دیا، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کا ملتان میں دینی مدرسہ کے 74ویں سالانہ جلسہ کی تقریب سے خطاب

پیر 27 مارچ 2017 21:58

مجھ پرحج کرپشن کے الزامات کو سپریم کورٹ اورہائیکورٹ نے ابتدائی سماعت ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ ان پر حج کرپشن کے الزامات کو سپریم کورٹ نے ابتدائی سماعت میں اور پھر ہائی کورٹ نے غلط قرار دیا اور مخالفین کو ڈرا مے بازی اور پوائنٹ سکورنگ بند کرنے کا کہا۔ عدالت عالیہ کے حالیہ فیصلے نے تمام الزامات کو غلط قرار دیا۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ نے آزمائش کی اس گھڑی میں مجھے ثابت قدم رکھا جبکہ جماعت اہل سنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید حامد سعید کاظمی کو ناجائز طور پرایک سازش کے تحت اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا اب وہ اتحاد اہل سنت کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے وہ کذشتہ شب شاہی عید گاہ میں جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم کے 74ویں سہ روزہ سالانہ جلسہ کی آخری نشست میں خطاب کر رہے تھے شیخ محمد طاہر حامد سعیدی نے صدارت کی جبکہ پیر خلیل الرحمن چشتی،میاںآصف محمود ،میاں جمیل احمد اور پیر حبیب اللہ نقشبندی آف لودھراں مہمانان خصوصی تھے علامہ حامد سعید کاظمی نے مزید کہا کہ ان کے مخالفین نے انہیں اس مقدمہ میں ناجائز طور پر ملوث کرنے کی ہر ممکن کوشش کی میں نے یہ پورا عرصہ ہی استقلال و غریمت کیساتھ کزارا اور کوئی حرف شکایت زبان پر نہیں لایا میرے ملاقاتیوں کی تعداد آخری دن تک بڑھتی رہی بالاآخر استقاثہ56گواہ پیش کرنے کے باوجود میرے خلاف کسی سے کوئی گواہی نہ دلوا سکے عدالت نے ایف آئی اے سمیت دیگر تحقیقی اداروں کو کوئی بھی ثبوت پیش کرنے کی ہدایت کی تو وہ اس میں ناکام رہے سید حامد سعید کاظمی نے مزید کہا کہ انہوں نے مزکورہ حج کے موقع پر سعودی عرب کی جانب سے 45کروڑ روپے حرجانے کی رقم متاثرین حج میں تقسیم کی اس طرح حجاج کرام کی جائز شکایات کا ازالہ کیلئے اپنی بھر پور اور کامیاب کوشش کی جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ علامہ حامد سعید کاظمی کی باعزت بری ہونے سے وہ اور ان کا خاندان سرخرو ہوگیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ دور حاضر میں صرف اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جو تمام عالمی ضرورتوں کو پورا کر سکتا ہے اس سلسلے میں غزالئی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی ؒ کے پیغام محبت کو دنیا بھر میں عام کرکے نفرتوں کا خاتمہ اور وحدت امت کاقیام ممکن ہو سکتا ہے جماعت اہل سنت کے صوبائی امیر مفتی محمد اقبال چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکابر علماء و مشائخ اہل سنت نے تعمیر پاکستان میں بنیادی کردار ادا کیا تھا اس طرح اب استحکام پاکستان کیلئے بھی ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کی باعزت رہائی ہمارے لئیے اظہار تشکر کا باعث ہے جس سے ہمارے سر فخر سے بلند ہوگئے ہیں انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کیا کہ وہ وفاقی دارالحکومت میں بیٹھ کر افواج پاکستان کو للکار نے والوں کا سختی سے محاسبہ کریں تاکہ کسی کو پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے خلاف سر اٹھانے کا ہر گز موقع نہ مل سکے سالانہ جلسہ سے جماعت اہل سنت کے رہنما مفتی عبدالحمید چشتی،علامہ فاروق خان سعیدی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ علامہ مظہر سعید کاظمی،علامہ سید ارشد سعید کاظمی،سید طاہر سعید کاظمی، ڈاکٹر شہوار مصطفی اویسی،علامہ سید رمضان شاہ فیضی،دربار عبدالحکیم کے سجادہ نشین میاں عبدالخالق قادری،دعوت اسلامی کے محمد سلیم بلالی،صاحبزادہ غلام قطب الدین ،ملک سجاد کھوکھر سعیدی،ملک شفاء محمد سعیدی،مولانا امان اللہ مہروی،مولانا سعید احمد فاروقی،صاضبزادہ مطیع الرسول سعیدی،سابق وفاقی ازیر حاجی حنیف طیب،ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،قاری غلام فرید اظہری،مولانا حق نواز سعیدی،حافظ شاکر محمد سعیدی،مولانا میر الرحمن قادری،مولانا رکن الدین قادری،قاری معشوق علی سعیدی،قاری کرامت علی نعیمی،وسیم ممتاز ایڈووکیٹ اور دگر مہمانوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر جامعہ کے فارغ التحصیل علماء کی دستار بندی کی گئی اور انہیں اسناد فضیلت بھی عطا کی گئیں۔