Live Updates

شاہ محمودقریشی کی حامدسعیدکاظمی سے ملاقات ،رہائی پر مبارکباد دی

کاظمی خاندان سے ہماراذاتی ،دینی اورروحانی تعلق قائم رہے گا، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کی گفتگو ،،شاہ محمود اور ان کی جماعت غوثیہ کی دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ رہیں،سابق وفاقی وزیر مذہبی امور

پیر 27 مارچ 2017 21:58

شاہ محمودقریشی کی حامدسعیدکاظمی سے ملاقات ،رہائی پر مبارکباد دی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کی رہائش گاہ پر جاکر انہیں باعزت بری ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ اس خاندان سے ہمارا ذاتی دینی اور روحانی تعلق 80سال پرانا ہے جو انشاء اللہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

(جاری ہے)

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ علامہ حامد سعید کاظمی نے اس دوران نہایت صبر و ضبط اور استقامت کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے اس مقدمے میں بری ہونے اور عدالت سے سرخرو ہونے پر مبارک باد بھی دی۔ علامہ حامد سعید کاظمی نے اس موقع پر کہا کہ مخدوم شاہ محمود اور ان کی جماعت غوثیہ کی دعائیں ہمیشہ ان کے شامل حال رہیں اس موقع پر ڈاکٹر محمد صدیق خٓن قادری ،شاہ زیب کیانی اور احمد اقبال سعیدی بھی موجود تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات