پاکستان میری ٹا ئم سیکو رٹی سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مکمل صلاحیت رکھتا ہے ،اس حوالے سے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں ،مضبوط میری ٹائم سیکیورٹی قومی سلامتی کا ایک اہم ستون ہے،پاکستان علاقائی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے ، علاقائی پیش رفتوں،سی پیک کی وجہ سے اہم تبدیلی آرہی ہے ، سی پیک کی وجہ سے پاکستان کو اہمیت میں اضافہ ہوا ہے ، دشمن قوتیں اس کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں ، بحیرہ ہند میں میری ٹائم سیکیورٹی ایک بڑا چیلنج ہے

وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا میر ی ٹائم سیکورٹی،پاکستان کیلئے چیلنجز اور امکانات کے مو ضوع پرمنعقدہ کانفرنس سے خطاب پاکستان کا ساحل سمندر مکمل طور پرغیر ترقی یافتہ ہے، بحرہند میں قزاقی بھی ایک اہم مسئلہ ہے ، سی پیک پاکستان کے لئے ایک بڑا موقع ہے پاکستان کے توانائی اور دیگر مفادات کو تحفظ دینے کی ضرورت ہے،آ صف سندھیلہ قومی میری ٹائم پالیسی کا جائزہ لے کر موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، سینیٹر سحر کامران

پیر 27 مارچ 2017 21:57

پاکستان میری ٹا ئم سیکو رٹی سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مکمل صلاحیت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میری ٹائم ( سمندری )سیکو رٹی سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مکمل صلاحیت رکھتا ہے ،پاکستان مستقبل کے میر ی ٹائم اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھا رہا ہے،مضبوط میری ٹائم سیکیورٹی قومی سلامتی کا ایک اہم ستون ہے،پاکستان علاقائی ترقی کے حوالے سے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے ، علاقائی پیش رفتوں،سی پیک کی وجہ سے اہم تبدیلی آرہی ہے ، سی پیک کی وجہ سے پاکستان کو اہمیت میں اضافہ ہوا ہے ، دشمن قوتیں اس کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں ، بحیرہ ہند میں میری ٹائم سیکیورٹی ایک بڑا چیلنج ہے ،پاک بحریہ کے سابق سربراہ آ صف سندھیلہ نے کہا پاکستان میں کہ اب تک میری ٹائم سیکیورٹی کو اہمیت نہیں دی گئی اور اسکو نظر انداز کیا گیا ہے، پاکستان کا کوسٹ (ساحل سمندر) مکمل طور پرغیر ترقی یافتہ ہے اور اس کی ترقی نہیں دی گئی، بحر ہند میں تمام بڑی معاشی قوتوں کا معاشی مفادات وابستہ ہیں، بحرہند میں قزاقی بھی ایک اہم مسئلہ ہے ، سی پیک پاکستان کے لئے ایک بڑا موقع ہے پاکستان کے توانائی اور دیگر مفادات کو تحفظ دینے کی ضرورت ہے ، گوادر سی پیک کے لئے یہ بنیاد اہمیت کا حامل ہے اس کے بغیر سی پیک کی حیثیت سٹرک کی راہ جاتی ہے، گوادر میں تجارت کے حوالے سے عظیم مواقع اور امکانات ہیں، میری ٹائم سیکیورٹی سمندر میںقانون کا نفاذ ہے ،یہ زمین کی نسبت 20 گناہ مشکل ٹاسک ہے جبکہ سینیٹر سحر کامران نے کہاکہ قومی میری ٹائم پالیسی کا جائزہ لے کر موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے،قومی میری ٹائم اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو سینٹر فار پاکستان اینڈ گلف اسٹڈ یز( سی پی جی ایس ) کے زیر اہتمام بحر ہند میں میر ی ٹائم سیکورٹی،پاکستان کے لئے چیلنجز اور امکانات کے مو ضوع پرمنعقدہ ایک روزہ کانفرنس کے اختتامی سیشن میں بطور مہمان خصو صی خطا ب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ میری ٹائم کانفرنس کے کامیاب انقعاد پر سینٹرسحر کامران اور تمام ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، بحرہند اس کے ریاستوں کے ترقی اورخوشحالی کے لئے انتہائی اہم ہے ، مضبوط میری ٹائم سیکیورٹی قومی سلامتی کا ایک اہم ستون ہے ، پاکستان کے لئے انتہائی اہم ہے ، پاکستان ایک مضبوط اور شاندر نیول تاریخ رکھتا ہے ، کامیاب امن مشقیں اس کا ثبوت ہے ، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ملک کی کوسٹل ایریا کی حفاظت کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے، پاکستان بین الاقوامی ایجنسیوں سے پانیوں کے لئے خطرات کے تحفظ کے لئے تعاون کر رہا ہے ، پاکستان علاقائی ترقی کے حوالے سے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے ، علاقائی پیش رفت سی پیک کی وجہ سے اہم تبدیلی آرہی ہے ، سی پیک میری ٹائم سے منسلک روڈ کو ملاتا ہے ، یہ تجارت اور معاشی سرگرمی کے لئے اہہم ثات ہو گا ، سی پیک اور ان پیش رفت کی وجہ سے پاکستان کو اہم لیول پر لے آیا ہے ، دشمن قوتیں اس کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں ، پاکستان میری ٹائم سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مکمل صلاحیت رکھتا ہے ۔

پاکستان مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھا رہا ہے ، مستقبل میں مثبت پیش رفت ہوں گی۔ بحیرہ ہند میں میری ٹائم سیکیورٹی ایک بڑا چیلنج ہے۔ٹھوس سمندری تحفظ کسی بھی قوم کے قومی مفاد کا حصہ ہے۔پاکستان اور بہت سی ایکسٹرا علاقائی طاقتوں کو سمندری وسائل اور اس کے تزویراتی مفادات میں دلچسپی ہے۔ریاست کے سیکیورٹی پیرا ڈائم میں ایک مظبوط سمندری سلامتی کا فریم ورک بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

ہم ایک سمندری طاقت کی تازہ مگر قابل فخر تاریخ رکھتے ہیں ۔ سابق چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل آصف سندھیلہ نے کہا کہ میری ٹائم سیکیورٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے جو ابھی تک ہمارے ملک میں نظر انداز کی گئی ہے ۔ پاکستان کا کوسٹ (ساحل سمندر) غیر ترقی یافتہ ہے اور اس کی ترقی نہیں دی گئی ۔ بحر ہند میں تمام بڑی معاشی قوتوں کا معاشی مفاد وابستہ ہے ، بحرہند میں قزاقی بھی ایک اہم مسئلہ ہے ۔

سی پیک کے حوالے سے مختلف تشریح کی جا رہی ہیں ۔ سی پیک پاکستان کے لئے ایک موقع ہے پاکستان کے توانائی اور دیگر مفادات کو تحفظ دینے کی ضرورت ہے ۔ گوادر لینڈ لاک علاقوں کے لئے سمندر تک رسائی دیتا ہے ۔ سی پیک کے لئے یہ بنیاد اہمیت کا حامل ہے ۔ گوادر میں تجارت کے حوالے سے عظیم مواقع اور امکانات ہیں ۔ میری ٹائم سیکیورٹی سمندر میںقانون کا نفاذ ہے ۔

یہ زمین کی نسبت 20 گناہ مشکل ہے ۔ صدیوں تک پاکستان میں بسنے والوں کی زندگیاں دریاے سندھ کے گرد گھومتی رہیں۔ہم جتنی اہمیت زمین کو دیتے ہیں اتنی سمندر کو نہیں دیتے۔دنیا بھر میں تمام آبادیوں کے مراکز اور اقتصادی مراکز بندرگاہوں کے قریب ہوتے ہیں ۔تمام بڑی طاقتوں کے مفادات بحر ہند میں جمع ہو رہے ہیں جہاں پر توانائی کے وسائل موجود ہیں۔

236ملین ڈالرز صرف 2012 میں بحری قزاقوں کو تاوان کے طور پر ادا کئے گئے۔ہمیں اپنے مفادات کو خود دیکھنا ہو گا۔سی پیک ایک بڑا موقع ہی نہیں بلکہ ایک بہت بڑا چیلنج بھی ہے۔اگر ہم اپنے گھر میں نظم کر لیں تو یہ منصوبہ کامیابی سے پورا ہو گا۔اگر گوادر کی بندرگاہ فعال ہو جاے تو وہ جلد ٹیک آف کرے گی۔ہمیں گوادر کو کامیاب بنانے کے لیے اس جو تمام تر جدید سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔

سینیٹر سحر کامران نے قومی میری ٹائم سیکورٹی کانفرنس کی سفارشات پیش کرتے ہوئے کہاکہ قومی میری ٹائم پالیسی کا جائزہ لے کر موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔قومی میری ٹائم اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔ابھرتے ہوئے چیلنجز اور سمندری سیکورٹی خطرات سے نمٹنے کے لئے پاک نیوی کو سی پیک کو محفوظ اور کامیاب بنانے کے لئے خطے کے ممالک سے تعلقات مضبوط کئے جائیں ۔

بھارت کو بھی سی پیک میں شامل کیا جائے ۔ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اہم میری ٹائم پالیسی کی ضرورت ہے ۔ جامع میری ٹائم پالیسی بنانے کی ضرورت ہے ۔ میری ٹائم کے علاقے میں پاکستان کے قومی مفاد کے تحفظ کے لئے کلی اور جامع انداز میں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان تمام مقاصد کے حصول کے لئے قومی میری ٹائم پالیسی تشکیل دی جائے ۔ نیشنل میری ٹائم اتھارٹی تشکیل دی جائے ۔

پاکستان کے میری ٹائم علاقوں کے حوالے سے ضروری لٹریچر تیار کرکے شائع کیا جائے ۔ میری ٹائم سیکیورٹی قومی سیکیورٹی کا اہم حصہ ہے اور اس کو لازمی تسلیم کیا جانا چاہیے ۔ پاکستان نیوی پاکستان کو میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے تاہم میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے اہم چیلنجز درپیش ہیں ۔ (م د +وخ)

متعلقہ عنوان :