نوازشریف نے قوم سے جو وعدے کر رہے ہیں وہ صر ف اعلانات تک محدور ہیں ‘اعجاز چوہدری

قوم ان سے لوٹی ہو ئی دولت کا حساب چاہتی ہے ، بڑھکیں لگا نے سے عوام کو بیوقوف نہیںبنایا جاسکتا

پیر 27 مارچ 2017 21:47

نوازشریف نے قوم سے جو وعدے کر رہے ہیں وہ صر ف اعلانات تک محدور ہیں ‘اعجاز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ نواز شریف سرکاری خزانے سے سندھ میںجلسے کر رہا ہے ، نوازشریف نے قوم سے جو وعدے کر رہے ہیں وہ صر ف اعلانات تک محدور ہیں کوئی بھی منصوبہ ایک سال میں بھی پورا نہیںہو سکتا۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ قوم ان سے لوٹی ہو ئی دولت کا حساب چاہتی ہے ، بڑھکیں لگا نے سے عوام کو بیوقوف نہیںبنایا جاسکتا ۔

انہوںنے کہاکہ پنجاب کے تما م وسائل صرف تخت لاہور پر لگائے جا رہے ہیں، حکمران عوا م سے جھوٹے وعدے کر تے ہیں ، پانامہ کیس نے کر پٹ ٹو لے کوخوفزدہ کر رکھا ہے ،کرپٹ اور بد دیانت حکمرانوںنے ملک کو سخت نقصان پہنچایا ہے ،آصف زرداری اور نواز شریف نے اقتدار کے مزے لوٹنے اور مال بنا نے کے سو ا کچھ بھی نہیں کیا ، پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ جتنی دفعہ بھی اقتدار میں آئی ہمیشہ عوام کو جھوٹے خواب دکھا ئے ہیںاور کبھی بھی عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں کیے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ نواز شریف اور آصف زرداری کرپشن کے کنگ ہیں، پاکستان میں کرپشن کے بانی بھی یہ دونوںہیں، دنیا میں اگر بد عنوانی ، کرپشن اور لوٹ مار کامقابلہ ہو تا تو نواز شریف اور آصف زرداری بلا مقابلہ ورلڈ چیمپن ہو تے ،تحر یک انصاف عوام کی طاقت سے ان چوروں اور لیٹرے حکمرانوں کا اکیلے ہی ڈٹ کر مقابلہ کر ے گی اور انھیں عبرت ناک شکست دے گی ۔

متعلقہ عنوان :