طلبااور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

پیر 27 مارچ 2017 21:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) جامعہ نعیم القرآن‘ شوکت کالونی‘ بیگم کوٹ‘لاہورکے طلبااور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور پنجاب ایجوکیشن ہائی سکول‘ مانگ گائوں‘لاہورکے طلباو طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے کورڈوا اسلامک سکول‘ٹائون شپ‘لاہور‘گورنمنٹ پریکسنگ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ ٹائون شپ‘لاہور‘علی سکول سسٹم‘ نیوشالیمار ہائوسنگ سکیم‘ سلامت پورہ‘لاہور‘دی شاپنگ سٹارز سکول‘ صنم آباد‘ رانا ٹائون‘ فیروزوالہ‘نوید سحر پبلک سکول‘ عابد ٹائون‘ فیروزوالہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان ‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد348تھی ۔

متعلقہ عنوان :