چکوال یونین کونسل ڈنڈوت چیئرمین ،کونسلر کی خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری نہ ہوسکا

پیر 27 مارچ 2017 21:39

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) یونین کونسل ڈنڈوت کے منتخب لیگی چیئرمین راجہ ماجد یوسف اور کونسلر کے قتل کو دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے یونین کونسل ڈنڈوت کے چیئرمین اور کونسلر کی خالی نشستوں پر الیکشن منعقد کرانے کا شیڈول ابھی تک جاری نہ ہوسکا ہے۔

(جاری ہے)

اہلیان علاقے نے چیف الیکشن کمشنر پاکستان سے اس صورت حال کا فوری نوٹس لینے اور فوری شیڈول جواری کرنے کا مطالبہ کیا ہے یا درہے کہ اس یونین کونسل سے کامیاب ہونے والے لیگی چیئرمین یونین کونسل راجہ ماجد یوسف مرحوم کو اپنے مخالف امیدوار راجہ ارشد محمود ڈنڈوت سے صرف بارہ ووٹو ں کی برتری ملی تھی جس پر شکست سے درچار ہونے والے چیئرمین راجہ ارشد محمود نے لاہور ہائی کورٹ میں انتخابی اپیل دائر کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :