نارووال ،بس کی چھت پر سوار نوجوان کھمبے سے ٹکرا کر جاں بحق

پیر 27 مارچ 2017 21:39

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) نواحی گائوں ڈھلی نواں پنڈ کا رہائشی محمد ندیم ولد عبدالستا رگل بس سے گرکر جان بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد ندیم پاکستان ائیر فورس میں ملازمت کا خواہش مند تھا اور وہ اسی غرض سے کاغذات جمع کروانے کے لیے لاہور جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

جب وہ ڈھلی سٹاپ سے بس میں سوار ہوا تو بس کے اندر زیادہ بھیڑ ہونے کی وجہ سے وہ اندر نہ جا سکا۔

لہٰذا اس نے سیڑھی کے ذریعے بس کے اوپر چڑھنے کی کوشش کی۔ جب محمد ندیم بس کے اوپر چڑھ رہا تھا تو بس سڑک کے بہت قریب لگے ہوئے ایک کھمبے کے پاس سے گزری جس سے وہ ٹکرا گیا اور نیچے گرتے ہی دم توڑ گیا۔ محمد ندیم کی اچانک موت کی اطلاع اس کے گھر والوں پر بجلی بن کر گری۔اور گردو نواح میں بھی کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :