فیس بک سے 85 فیصد گستاخانہ مواد ختم کر دیا گیا ہے: وزارت داخلہ کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب

muhammad ali محمد علی پیر 27 مارچ 2017 19:10

فیس بک سے 85 فیصد گستاخانہ مواد ختم کر دیا گیا ہے: وزارت داخلہ کا اسلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2017ء) وزارت داخلہ کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ فیس بک نے 85 فیصد گستاخانہ مواد ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ عارف خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فیس بک سے 85 فیصد گستاخانہ مواد ختم کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک کو بند کرنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ اس سلسلے میں 3 ملوث ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے جنہوں نے ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ گرفتار 3 ملزمان میں سے 2 ملزم براہ راست گھناونے فعل میں ملوث ہیں۔ سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک جے آئی ٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے جبکہ وزارت داخلہ نے 27 مسلم ممالک کے سفیروں کے سامنے بھی یہ تمام معاملہ رکھا ہے۔