ساہیوال ،دو مال گاڑیوں کی6,6بوگیاں پیٹری سے اُتر گئیں، 9 گھنٹے ٹرینوں کی آمدورفت معطل

پیر 27 مارچ 2017 21:39

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) ساہیوال خانیوال اور شور کوٹ خانیوال ریلوے سیکشن پر دو مال گاڑیوں کی چھ ،چھ بوگیاں پیٹری سے اُتر گئیں 9 گھنٹے ٹریفک معطل ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر ٹریفک بحال نہ ہونے پر موسی پاک ٹرین کے مسافروں کی ہنگامہ نائب اسٹیشن ماسٹر کے دفاتر اور ٹرین کا گھیرائو اور نعرے بازی تفصیلات کے مطابق سوموار کو مال گاڑی چائنا کنٹینر جس میں 60 ہزار ٹن کوئلہ لوڈ تھا یہ ٹرین کراچی سے ساہیوال آرہی تھی اور کوئلہ ساہیوال کول پاور پلانٹ پہنچانا تھا جب ٹرین رات 3 بجے چیچہ وطنی ضلع ساہیوال ریلوے پھاٹک کے قریب پہنچی تو کانٹوں کی خرابی کے باعث ٹرین کی چھ بوگیاں پیٹری سے اُتر گئی جس کے بعد اپ ڈائون دونوں جانب سے ساہیوال سے خانیوال تک ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہوگئی اس دوران لاہور سے ملتان جانے والی موسی پاک کو ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا جب کہ کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس کو میاں چنوں ملتان سے لاہور جانے والی ملتان ایکسپریس کو کسوووال ریلوے اسٹیشن روک لیا گیا جب کہ مین لائن بلاک ہونے کی وجہ سے علامہ اقبال ،جعفر ایکسپریس ،بزنس ایکسپریس کو خانیوال ،فیصل آباد روٹ پر روانہ کر دیا گیا کراچی سے آنے والی سے تیزگام ،نائٹ کوچ کراچی ایکسپریس ۔

(جاری ہے)

گرین ٹرین کو 4 گھنٹے تک خانیوال اسٹیشن پر رُکی رہی،جب کہ ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر 9 گھنٹے سے رُکی ہوئی موسی پاک کے مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹرین سے اُتر کر ریلوے اسٹیشن ماسٹر کے دفتر کا گھیرائو کر لیا نعرے بازی کی جس پر ضلعی پولیس ،ایلیٹ فورس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی جنہوں نے ریلوے اسٹیشن کا کنٹرول سنبھال کر مسافروں کو منتشر کر دیا علاوہ ازیں اس حادثہ پر امدادی کاروائیاں جاری تھی کہ شور کوٹ کے قریب اپ سائڈ کی ایک مال گاڑی کی چھ بوگیاں پیٹری سے اُتر گئی اور وہ ریلوے سیکشن بھی بند ہوگیا اس طرح ریلوے کا پہیہ جام ہوگیا مسافر ٹرینوں میں پھنس گئے جنہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا 9 گھنٹے بعد ریلیف ٹرین نے کوئلہ والی ٹرین کی بوگیاں پیٹری پر چڑھا کر ٹریفک بحال کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :