پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں میں کشیدگی،مخالف گروپ کے کارکنوں کو امتحان دینے سے روک دیاگیا

پیر 27 مارچ 2017 21:39

پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں میں کشیدگی،مخالف گروپ کے کارکنوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) پنجاب یونیورسٹی میں ایک بار پھر دو طلبا تنظیموں میں کشیدگی ‘طلبا تنظیم کے ایک گروپ نے دوسری تنظیم کے کارکنوں کو امتحان میں بیٹھنے سے روک سے دیا ۔ترجمان یونیورسٹی کیمطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشیالوجی میں 2 طلبہ تنظیموں میں کشیدگی ہوئی اور 3طلبا سرمد،منیب اور فہد کو پیپر دینے سے روکا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرکے طلبا کو پیپر دیئے بغیر گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر معین ظفر نے بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے بچوں کو گھر واپس بھیجا گیا اور تینوں بچوں کے پیپر دوبارہ لئے جائیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان جھگڑا ہوچکا ہے جس کے بعد یونیورسٹی میں کشیدگی برقرار ہے۔

متعلقہ عنوان :