ساہیوال، نہر لوئر باری دوآب سے نامعلوم لڑکی کی لاش برآمد،نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

پیر 27 مارچ 2017 21:36

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) قادر آباد کے قریب نہر لوئر باری دوآب سے نامعلوم لڑکی کی لاش ملی ہے جسے نامعلوم افراد نے اس کی دونوں ٹانگیں کاٹ کر قتل کردیا تھا پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے بتایا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے 18 سالہ نوجوان لڑکی کو قتل کرنے کے بعد لاش کو بوری میں بند کر کے نہر تک لے آئے اس کے بعد اُسے رضائی میں لپیٹ کر نہر میں پھینک دیا قتل کے 10 گھنٹے بعد لاش کو نہر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے بعد اُسے لاوراث قرار دے کر دفن کر دیا گیا ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں مل سکا۔

متعلقہ عنوان :