یوم پاکستان ایس ایس بی ٹرافی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ داتا شوٹر محمود آبادنے اپنے نام کرلیا

پیر 27 مارچ 2017 21:36

یوم پاکستان ایس ایس بی ٹرافی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ داتا شوٹر محمود آبادنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے تعاون سے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی پر منعقدہ" یوم پاکستان SSB شوٹنگ بال ٹورنامنٹ"کا ٹائٹل داتا شوٹنگ بال کلب محمود آباد نے اپنے نام کرلیا۔ فائنل معرکہ داتا شوٹنگ بال کلب محمود آباد اور میزبان واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی کے مابین کھیلا گیا، دوونوں ٹیموں کے درمیان سخت اور دلچسپ میچ دیکھنے کو ملا 30 پوائنٹ کے اس فائنل میچ کو داتا شوٹر نے 30-29 سے جیتاشائقین کو سیمی فائنل اور فائنل میں شاندار کھیل دیکھنے کو ملااور شائقین نے کھلاڑیوں کے شاندار کھیل پیش کرنے پر خوب داد دی، نظیر بھٹی ، وسیم عباس، اعجاز احمد، قمراسلام پیارے، فاروق نادر، محمد رضوان، حسنین اور شمیم نے شاندار کھیل پیش کیا، فائنل کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈی ایم سی کورنگی محمد ارشد تھے ،آپ نے اپنے دست مبارک سے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے ان کے ہمراہ صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان بھی موجود تھے فاتح ٹیم داتا شوٹنگ بال کلب کے کپتان فاروق نادر کو ونر ٹرافی اور تین ہزار کیش پرائز اور فائنل ہارنے والی ٹیم کے کپتان وسیم عباس کو رنر ٹرافی اور دو ہزار کیش پرائز پیش کیا گیاجبکہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کو بھی انعامات سے نوازا گیا، فائنل میچ کو جمیل احمد، اکرم پرویز، محمد اسماعیل اور جاوید احمد نے سپروائز کیا، اس موقع پر جوائنٹ سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد عارف، سیکریٹری کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد اجمل، جوائنٹ سیکریٹری عمیر خان، سید افتخار زیدی، جمیل اختر، پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی محمد ارشد نے کہاکہ ضلع کورنگی کے جواں سال چیئر مین سید نیئر رضا ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سے چھٹکار دلا نے کے لئے جہاں شب روز کوشاں ہیں وہیں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کھیلوں کو فروغ اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کے لئے اپنی بھر پور کوششوں میں مصروف ہیں انہوںنے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی جانب سے یوم پاکستان پر ضلع کورنگی میں سندھ کے روائتی کھیل شوٹنگ بال کے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :