مری، سٹی ٹریفک پولیس کی زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائی

پیر 27 مارچ 2017 21:32

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) مسیاڑی روٹ پر ٹرانسپورٹروں کی لوٹ کھسوٹ کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس کی کارروائی، زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کو جرمانے جس پر مسیاڑی روٹ پر چلنے والے ٹرانسپوٹروں نے سٹی ٹریفک پولیس کو یقینی دہانی کروائی ہے آج کے بعد موچی منڈی سے مسیاڑی چوک تک عوام سے تیس روپے سواری کے حساب سے کرایہ وصول کیا جائے گا سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے ٹرانسپورٹروںکی طرف سے زائد کرایہ وصول کر نے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر یونین کونسل مسیاڑی کے عوام نے سہراہتے ہوئے ٹریفک پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کے آئندہ بھی اس طرح سٹی ٹریفک پولیس ٹرانسپورٹروں کے خلاف قانونی کارروائی کر کے ریلف فراہم کر تی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :