بجلی کے جاری منصبوں کوبروقت پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے،انجینئرامیرمقام

پیر 27 مارچ 2017 21:32

بجلی کے جاری منصبوں کوبروقت پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے،انجینئرامیرمقام
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کی زیرصدارت واپڈاہائوس پشاورمیںاعلیٰ سطح اجلاس کاانعقادکیا گیا۔اس موقع پرچیف ایگزیکٹیوپیسکوشبیراحمدسمیت تمام چیف انجینئرز، سپرنٹنڈنٹ انجینئرزاورایکسین سمیت پراجیکٹ ڈائریکٹرزبھی موجود تھے۔ اجلاس میںوزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کوخبیرپختونخوامیںبجلی کے تمام جاری منصوبوںکے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے پیسکوکی جاری ترقیاتی منصوبوںکے سست روی پرناپسندیدگی کااظہارکرتے ہوئے پیسکوگرڈ اسٹیشنزپرجاری ترقیاتی کام کومزیدتیز کرنے کی ہدایت کی،ترقیاتی منصوبوںکاآغاز نہیںبلکہ مقررہ وقت میںپائیہ تکمیل تک پہنچاناکمال ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ترقیاتی منصوبوںکوبروقت پائیہ تکمیل تک پہنچایاجائے تاکہ آئندہ گرمیوںسے قبل عوام بجلی کی سہولیات سے مستفید ہوں۔

انہوںنے کہاکہ بجلی کے ترقیاتی کاموںکے معیار اور رفتاراورعوام کوبروقت ریلیف میںکوئی کوتاہی برداشت نہیںکی جائیگی۔انجینئرامیر مقام نے چھوٹالاہورصوابی،چکدرہ،مینگورہ،بٹ خیلہ، کرک، مردان،پشاور،بشام،پورن،مٹہ،کبل،بریکوٹ، سالار زئی بونیر، تارو جبہ، واڑئی دیر 132-KV ڈبل سرکٹ ٹرانزمشن لائن سمیت دیگرترقیاتی کاموںکے حوالے سے ٹارگٹ دیئے گئے۔

انہوں نے آپریشنز سٹاف کوسختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ اووربلنگ کاروک تھام ہرحال میں یقینی بنایاجائے اورجن علاقوںمیںلوگ بجلی بل ادانہیںکرتے وہاںبلدیاتی نمائندوںاورعمائدین علاقہ کی تعاون سے باہمی افہام وتفہیم سے بجلی بل کی ادائیگی کویقینی بنائیں۔اجلاس میں پیسکوکے ہرشعبے کے چیف انجینئرزنے اپنی کارکردگی اورحاصل اہداف سے بھی وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کوآگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :