دی ایجو کیٹر سسٹم سکول اینڈ کالجز رزڑ کی افتتاحی تقریب 30 مارچ کو ہو گی

پیر 27 مارچ 2017 21:32

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء)دی ایجو کیٹر سسٹم سکول اینڈ کالجز رزڑ کی افتتاحی تقریب تیس مارچ کو منعقد ہو گی جس میں سپیکر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر ، سینئر صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی مہمان خصوصی شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر نوید خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ دی ایجو کیٹر سکول سسٹم بیکن ہائوس کا ایک پراجیکٹ ہے پاکستان میں اس ادارے کی800 برانچز قائم ہیں جو ملک کے بچوں کو نہایت معیاری اور سستی تعلیم فراہم کر نے میں اپنا کلیدی کر دار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایجو کیٹر سکول اینڈ سسٹم تحصیل رزڑ کی تعمیر و ترقی کے لئے سنگ میل ادارہ ثابت ہو گا تحصیل رزڑ میں پچیس کنال اراضی پر مشتمل ایک عظیم الشان بلڈنگ بنایا گیا ہے اسی طرح اس میں پلے گرائونڈ ، پلے لینڈ اور چڑیا گھر بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ تحصیل رزڑ کے بچوں کو اسلام آباد جیسے سکولوں کی سہولیات کی طرح یہاں بھی سہولیات میسر ہونگے۔