ملک وقوم کی ترقی میں تعلیم اہم کردار ادا کرتی ہے،تحصیل ناظم ٹوپی

پیر 27 مارچ 2017 21:32

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) تحصیل ٹوپی کے ناظم سہیل یوسفزئی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں جبکہ ملک وقوم کی ترقی میں تعلیم اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ موجودہ حکومت نے سب زیادہ بجٹ تعلیم ہی کو جاری کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹوپی میں لیڈز سکول سسٹم اینڈ کالج کے سالانہ تقریب انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر نوید یوسفزئی ، سلیم علی زئی اور دیگر بھی موجود تھے۔ سہیل یوسفزئی نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم دے کر قومی فریضہ ادا کریں کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتا ہے۔ بچوں کی کردارسازی اور شخصیت میں والدین اور اساتذہ کو کلیدی حیثیت حاصل ہے اساتذہ ملک و ملت کے مستقبل کے پاسبان ہیں اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے اور عالمی تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے حکومت نے ہزاروں اساتذہ کو خصوصی ٹریننگ دی اور نصاب کی کتاب میں بھی دور جدیدکے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا۔

(جاری ہے)

سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم بھی بلند ہورہا ہے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نوید یوسفزئی نے 30طلباء کے لئے سکالرشپ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ہٰذا نے پہلے ہی سے غریب اور نادار طلباء کو مفت تعلیم مہیا کی ہوئی ہے ۔ اس موقع پر سکول کے طلباء وطالبات نے ملی نغمے ، قومی ترانے اور مختلف ٹیبلو پیش کرکے پروگرام کو چار چاند لگادئیے ۔ آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :