صحت انصاف کارڈز کے تحت مفت علاج معالجے کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے،شہرام تراکئی
پیر 27 مارچ 2017 21:32
(جاری ہے)
وہ پیر کے روز ہیلتھ سیکرٹریٹ پشاور میں صوبے کے تمام تدریسی ہسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ کے تحت مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی کے عمل کو مذید بہتر بنانے کیلئے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
سیکرٹری صحت اور پراجیکٹ ڈائریکٹر صحت انصاف کارڈ سکیم کے علاوہ صوبے کے تمام خود مختار تدریسی ہسپتالوں اور اسٹیٹ لائف انشورنس آف پاکستان کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ان ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق اس سکیم کے تحت ہسپتالوں کو ملنے والی رقم میںسے ڈاکٹروں کیلئے بھی مناسب شیئر ز مختص کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کریں جبکہ اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام تدریسی ہسپتالوں میںصحت انصاف کارڈ ز سکیم کے لئے قائم اپنے کاونٹرز کو ایک مکمل سیل میں تبدیل کرکے وہاں پر تین شفٹوں میں عملے کی چوبیس گھنٹے موجودگی کو یقینی بنائیںاور اس عملے کیلئے ایک ہفتے کے اندر اندر صحت کارڈ کے علامتی نشان والے جیکٹس کی فراہمی کو یقینی بنائیں تا کہ ہسپتالوں میں علاج کی غرض سے کرنے والے مریضوں اور اُن کے لواحقین کو پہنچانے میں آسانی ہو۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ صحت کارڈ والے مریضوں کی علاج معالجے کی مد میںبننے والے ہسپتالوں کے بلوں کی بروقت ادائیگی کے لئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صحت کارڈز کی سکیم کے حوالے سے تدریسی ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ہر مہینے کے پہلے ہفتے میں سینئر وزیر صحت کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں مفت علاج معالجے کی فراہمی کے سلسلے میں تدریسی ہسپتالوں کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے انہیں درپیش مسائل کے حل کے لئے بھی اقدامات اُٹھائے جائینگے۔صوبائی وزیر نے اس سکیم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے صوبائی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا کہ کسی بھی تدریسی ہسپتال میں اس سکیم کے تحت لوگوں کو مفت علاج کی فراہمی کے حوالے سے شکایت موصول ہونے پر ہسپتال انتظامیہ کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.