ضلع لیہ میں خانہ ومردم شماری میںپہلے مرحلہ کے پہلے بلاک کومکمل کرلیاگیا،ڈپٹی کمشنر

پیر 27 مارچ 2017 21:29

لیہ۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء)ضلع لیہ میں خانہ ومردم شماری میںپہلے مرحلہ کے پہلے بلاک کومکمل کرلیاگیاہے جبکہ دوسرے مرحلہ کاآغازآمدہ جمعہ سے ہوگا۔یہ بات ڈپٹی کمشنرواجدعلی شاہ کی زیرصدارت کمیٹی روم میں منعقدہ مردم شماری کے انتظامات کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میںآرمی افسران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محبوب احمد،چیئرمین ایم سی حافظ محمدجمیل،اے سی لیہ محمدعابد،اے سی کروڑتنویریزداں،اے سی چوبارہ صفات اللہ،ڈی اوتعلیم سرفرازخان،مردم شماری آفیسرمحمداقبال علوی ودیگر موجودتھے۔

اجلاس میں بتایاگیاکہ تحصیل لیہ،کروڑمیں 96فی صدجبکہ تحصیل چوبارہ میں سو فی صد مردم شماری کا کام پہلے مرحلے کے تحت کام مکمل کیا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرواجدعلی شاہ نے ہدایت کی کہ خانہ ومردم شماری کے دوسرے مرحلہ کوخوش اسلوبی سے مکمل کرنے کے لئے جانفشانی سے کام کیاجائے اورنقائص سے پاک ڈیٹامرتب کیاجائے۔انہوںنے کہاکہ پہلے مرحلہ میں درپیش مسائل کومدنظررکھتے ہوئے دوسرے مرحلہ کے لیے پیش بندی کی جائے اورتمام انتظامات کوبروقت مکمل کرلیاجائے۔بعد ازاں انہوں نے لیہ سٹی کے مختلف علاقوں ٹی ڈی اے کالونی ،محلہ ابراہیم آباد ، ہاوسنگ کالونی میں مردم شماری کے کام کا جائزہ لیا۔