خانیوال،اشتہاری ملزم ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار

پیر 27 مارچ 2017 21:29

خانیوال،اشتہاری ملزم ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار
خانیوال۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) پولیس نے اشتہاری کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ تھانہ سٹی پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ تھانہ سٹی پولیس کو مطلوب اشتہاری اس وقت چوک جسونت نگر پر کھڑا ہے اگر فوری ریڈ کیا جائے تو پکڑا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے فوری ریڈ کرکے اشتہاری نعمان سکنہ کالونی نمبر3کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 30بور پسٹل دو گولیاں برآمد کرلیں جس کی وہ کوئی بھی قانونی دستاویز پیش نہ کرسکا۔ پولیس نے اشتہاری کے خلاف ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :