عارفوالا، 4منشیات فروش گرفتار، شراب ،چرس و ناجائز اسلحہ برآمد

پیر 27 مارچ 2017 21:14

عارفوالا، 4منشیات فروش گرفتار، شراب ،چرس و ناجائز اسلحہ برآمد
عارفوالا۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون، 4 افراد گرفتار، شراب ،چرس و ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 151/EBمیں پولیس نے اطلاع پر منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے وقارکو 10 لیٹرشراب اوروجاہت کو 1150گرام چرس سمیت گرفتارکرلیا، اسی طرح لاری اڈا سے آصف اور غلام مرتضیٰ سکنہ117/EB کو گرفتارکرکے دوعدد ناجائز پسٹل 30بور اور7 عدد گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :