اوکاڑہ،کا شتکارو ں کو در پیش مسا ئل تر جیحی بنیا دو ں پر حل کر یں گے ،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر

پیر 27 مارچ 2017 21:14

اوکاڑہ۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء)ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر نارووا ل حسن ہو ت نے کہا ہے کہ کسا ن ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈ ی کا کردا ر ادا کر رہا ہے ، کا شتکارو ں کو در پیش مسا ئل تر جیحی بنیا دو ں پر حل کر یں گے ،کسا نو ں کی مشکلا ت کو حل کر نا انتظا میہ کا او لین فر ض ہے،ملکی معیشت کو مضبو ط بنا نے میں کا شتکاروں کے کردا رکو فرا مو ش نہیں کیا جا سکتا ۔

انہو ں نے یہ با ت ڈسٹر کٹ ٹا رس فور س کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی جس میں ایس پی انسوسٹی گیشن فہمید ہ یا سمین ،ڈپٹی ڈا ئر یکٹر زرا عت (تو سیع)احمد نو ید امجد،اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر پلا نٹ پر و ٹیکشن را نا محمد گلزا ر، پرا سیکیو ٹر عمر ان شا ہد ،اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر زراعت محمد ریا ض نما ئند گاہ کا شتکار،شہبا زاحمد خا ن ودیگر نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی نے متعلقہ افسرا ن کو ہد ایت کی کہ وہ ضلع بھر میں جعلی کھا دوں اور غیر معیا ری زرعی ادویا ت کی رو ک تھا م کے لیے کر یک ڈا ئو ن میں تیز ی لا ئیں تا کہ ان گھنا ئو نے جر ائم میں ملو ث عنا صر کے سا تھ آہنی ہا تھو ں سے نمٹا جا سکے۔ڈپٹی ڈا ئریکٹرزرا عت نے اے ڈی سی کو بتا یا کی غیر معیا ر ی ادویا ت اور جعلی کھا دوں کی فر و خت کر نے والو ں مختلف دوکا ندارو ں کو مجمو عی طور پر 1لا کھ 71ہزار 325۔رو پے جر ما نہ کیا گیا جبکہ ایک کھا د ڈیلر کو سزا سنا ئی گئی۔ انہو ں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر رفا قت علی نسوا ٓ نہ کی ہدا یت پر مہم کو مز ید تیز کیا جا رہا ہے اور محکمہ زراعت کا شتکار وں کو زیا دہ سے زیا دہ آگا ہی اور سہو لیا ت کی فرا ہمی کے لیے دن را ت کو شا ں ہے۔