سائبر کرائم کے الزام میں سیالکوٹ سے گرفتار خاتون ضمانت پر رہا

muhammad ali محمد علی پیر 27 مارچ 2017 18:51

سائبر کرائم کے الزام میں سیالکوٹ سے گرفتار خاتون ضمانت پر رہا
سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مارچ2017ء) سائبر کرائم کے الزام میں سیالکوٹ سے گرفتار خاتون ضمانت پر رہا کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ایف آئی اے کی جانب سے سیالکوٹ میں کاروائی کرتے ہوئے سائبر قوانین کے تحت ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سعدیہ مرزا نامی خاتون پر برطانیہ میں مقیم ایک پاکستانی کو بلیک میل کرنے کا الزام تھا۔ سعدیہ مرزا کو اب 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کروانے پر رہا کر دیا گیا ہے۔